کراچی18 جنوری،2023: ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈر نے عمر خان کے تقرر کا اعلان کیاجو کنٹری مینجر برائے پاکستان کی حیثیت سے اپنے نئے رول میں اس کے آپریشنز کی قیادت کریں گے۔
عمر خان کراچی میں مقیم رہیں گے اور پاکستان کی مارکیٹ حکمت عملی کی ترقی وعمل درآمد اور بلا تعطل،محفوظ ڈیجیٹل پیمنٹس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں کلائنٹس اور حکومتی شراکت داروں کی معاونت کے ذمہ دار ہوں گے۔عمر خان کے پاس سربیا، مونٹینیگرو،ہنگری، میانمار، تھائی لینڈ اور پاکستان جیسی مارکیٹس میں متعدد سینئر اور قائدانہ حیثیتوں میں کام کرنے کا 20 سالہ عالمی اور کراس انڈسٹری تجربہ ہے۔
Visa کی سینئر وائس پریذیڈنٹ اور گروپ کنٹری مینجر برائے شمالی افریقا،Levant اور پاکستان(NALP) ریجن،لیلیٰ سرہان نے عمر کے تقرر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ" عمر ایک ایسے وقت پر پاکستان میں Visa کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جب ادائیگیوں، تجارت اور رقم کی نقل و حرکت میں اہم مواقع موجود ہیں۔وہ ہماری مضبوط رفتار کو جاری و ساری رکھنے اور کلائنٹس و شراکت داروں کی معاونت کے لیے اعلیٰ ترین سطح پر ڈلیور کرنے میں بنیادی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے پاکستان آپریشنز کا انتظام چلانے کے لیے عمر کے معیار کا لیڈر ہمارے پاس ہے"۔
Visa اس علاقے میں ڈیجیٹل تبدیلی اور ادائیگیوں کی ٹیکنالوجی کی جدت طرازی میں پیش پیش ہے۔یہ تقرر پاکستان میں Visa کے عزم کومستحکم کرتا ہے،خاص طور سے جب کہ اس کا تعلق مالیاتی ہمہ گیری کو آگے بڑھانے،کیش لیس معیشت کی معاونت اور علاقائی قیادت کو مضبوط بنانے سے ہے۔
____
Visa انکارپوریشن کے بارے میں:
Visa Inc. [NYSE: V] ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی لیڈر ہے۔ہمارا مشن ہر سال 200 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں میں کنزیومرز،مرچنٹس،مالیاتی اداروں اور حکومتی
entities کے درمیان لین دین میں سہولت پیدا کرنا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو جدید ترین،سہل،قابل بھروسہ اور محفوظ پیمنٹ کے ذریعے دنیا کو آپس میں ملانا ہے تاکہ افراد کاروبار اور معیشتیں ترقی کر سکیں۔ہمیں یقین ہے کہ ایسی معیشتیں ہی ہر کسی کو ہر جگہ آگے بڑھاتی ہیں،جن میں ہر کوئی ہر جگہ ان کا حصہ ہوتا ہے اور ہم رسائی کو رقم کی نقل و حمل کے مستقبل کی بنیاد کے طور پر دیکھتے ہیں۔مزید معلومات کے لیےVisa.com وزٹ کیجئے۔