کراچی، پاکستان،29 جنوری،2025: ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈرVisa (NYSE:V) نے پچھلے ہفتے کراچی میں اپنی پہلی مارکیٹ پر مرکوز کلائنٹ تقریب Visa Connect Karachi کی میزبانی کی۔اس میں جو شمالی افریقا،لیونٹ اور پاکستانNALP)) ریجن میں Visa کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستانی مالی صنعت کے سینئر ممبرز سمیت200 سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔
متعدد غیر ملکی ماہرین نے ڈیجیٹل ادائیگیوں سے متعلق رجحانات،کاروباری افزائش کے موقعوں سے فائدہ اٹھانے،نئے پراڈکٹ سلوشنز اورAI-enabled ڈیجیٹل تجربات کے بارے میں بصیرت افروز سیشنز پیش کیے۔حکومت اور بینکنگ کے سینئر افسران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی پینل نے موثر پبلک اور پرائیویٹ شراکت داریوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
Visa کے کنٹری مینجر برائے پاکستان و افغانستان،عمر خان نے کہا کہ" پاکستان اپنا ڈیجیٹائزیشن کا سفر تیز کر رہا ہے اور Visa Connect جدت طرازی کو آگے بڑھانے اورارتقاء پذیر ڈیجیٹل منظر نامے پر راستہ بنانے میں جدت طرازی کو آگے لے جانے اور اپنے کلائنٹس کی مدد کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔اس موقع نے انڈسٹری لیڈرز اور کلائنٹس میں نیٹ ورکنگ اور علم کے تبادلے اور ایسے تبادلہ ء خیال کا پلیٹ فارم فراہم کیا،جس سے مقامی ضروریات کا حل تلاش کرنے میں Visa کی عالمی اور علاقائی بصیرت سے مدد ملی۔یہ گفتگوVisa Connect میں ہوئی جس سے ہمیں توانائی اور وہ پیش رفت ملی جس سے ہم پاکستان میں کامرس کے مستقبل کی تشکیل کو جاری رکھتے ہوئے فائدہ اٹھائیں گے۔"۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر (فنانس، انکلوژن اینڈ انوویشن) جناب سلیم اللہ نے اس تقریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، "ویزا کنیکٹ کراچی پاکستان کی مالیاتی صنعت کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک زبردست موقع تھا۔ اس تقریب نے ہمارے شعبے کے اندر اہم پیشرفت اور چیلنجوں پر بات کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ باہمی فائدہ مند شراکت داری پر توجہ مرکوز کرکے، ہم پاکستان کے مالیاتی منظرنامے پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔ اس طرح کے تعاون جدت کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہیں اور ایک زیادہ مضبوط اور جامع مالیاتی ماحولیاتی نظام کی راہ ہموار کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے ہر ایک کو فائدہ ہوتا ہے”۔



Visa کے بارے میں:
Visa (NYSE: V) ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی لیڈر ہے،جو ہر سال 200 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں میں کنزیومرز،بیوپاریوں،مالیاتی اداروں اور حکومتی کاروباری اداروں کے درمیان پیمنٹس ٹرانزیکشنز میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو جدید ترین،سہل،قابل بھروسہ اور محفوظ پیمنٹس نیٹ ورک کے ذریعے باہم منسلک کرنا ہے تاکہ افراد، کاروبار اور معیشتیں ترقی کر سکیں۔ہم ایسی معیشتوں پر یقین رکھتے ہیں جو ہر کسی کو ہر جگہ شامل کرتی ہیں،ہر کسی کو ہر جگہ اوپر اٹھاتی ہیں اور رسائی کو رقم کی نقل و حرکت کے مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل سمجھتی ہیں۔About Visa, visamiddleeast.com/blog and @Visacemea پر مزید جانئے۔
میڈیا سے رابطہ کے لیے:
Mediators پرائیویٹ لمیٹڈ
علی رضا منگی - alirazamangi.ar@gmail.com
طارق علی خان- tariqalik79@gmail.com
Visa
بسمہ رضوان- birizwan@visa.com
Eman EIGamal - eelgamal@visa.com