121 بلین ڈالر کے موقع سے فائدہ اٹھانا:  Visa نے پاکستان کے چھوٹے اور درمیانی حجم کے کاروباری اداروں (SME)  کی افزائش اور ڈیجیٹائزیشن میں کمرشل کارڈز کے کردار کو اجاگر کر دیا

پاکستان B2B ٹرانزیکشنز میں سے اندازاً 255 بلین ڈالر میں سے %85 نقد پر ہے


کراچی،10 فروری ،2025: ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈرVisa (NYSE: V) نے آج ایک وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے 121 بلین ڈالر کی مالیت سے زیادہ کی ایس ایم ای (SME)ادائیگیوں کی ڈیجیٹائزنگ کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Visa کے کنٹری مینجر برائے پاکستان و افغانستان،عمر ایس خان نے کہا کہ" اسمال میڈیم انٹرپرائزز پاکستانی معیشت کے بنیادی ستون کی حیثیت سے قومی جی ڈی پی میں %40 حصہ ڈالتے ہیں اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔تاہم،اپنی نمو کی صلاحیت کے باوجود متعدد ایس ایم ایز کیش کی بنیاد پر لین دین پر انحصار کی وجہ سے محدود رہتے ہیں،جس سے ان کی صلاحیت اور ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

Visa میں ہم ان مشکلات پر قابو پانے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی تبدیلی کی طاقت کو سمجھتے ہیں۔ہمارا تازہ ترین وائٹ پیپر اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ کمرشل کارڈزبہترپراسیسز اور اہم مالی سلوشنز تک رسائی کی پیشکش کرتے ہوئے کس طرح ایس ایم ایز کے لیےB2B ادائیگیوں میں انقلاب لا سکتے ہیں۔

اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا تاکہ اسے وسیع پیمانے پر اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی ہو۔ہم،حکومتی اداروں اور بینکوں کے ساتھ شراکت داری، آگہی بڑھانے اور فِن ٹیکس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے تک اُس رسائی کو بہتر بنا سکتے ہیں،جس کی ایس ایم ایز کو افزائش کے لیے ضرورت ہے۔یہ کوششیں پاکستان کے ڈیجیٹل اور معاشی ایجنڈے کی مدد اورایک ایسے ہمہ گیر ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے Visa کے عزم سے مطابقت رکھتی ہیں جو ایس ایم ایز کو آگے بڑھنے،جدت طرازی اور مقامی و عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنائے۔

2025 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پیمنٹ سسٹمز سہ ماہی ریویو میں بتایا گیا ہے کہ55.6 ملین پیمنٹ کارڈز گردش میں ہیں اور ان میں debit کارڈز کی تعداد%88 ہے۔

پاکستان کی موجودہ پیمنٹ مارکیٹ میں ایس ایم ایز کو ادائیگی اور لین دین میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی جڑیں وراثتی سلوشنز میں پیوست ہیں۔عام طور سے ایس ایم ایز، کمرشل کارڈز کی اور متعدد فوائد کی دستیابی سے لا علم ہوتے ہیں۔درخواست کا مشکل عمل اور تعمیل کے طریقے ایس ایم ایز کے ڈیجیٹل لین دین کی طرف آنے میں مزید رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔دوسری طرف بینک اور مالیاتی ادارے ضمنی اور کریڈٹ معلومات کے فقدان کی وجہ سے ایس ایم ایز کو زیادہ خطرے والے کلائنٹس سمجھتے ہیں۔

وائٹ پیپر کے اہم نکات:

ادائیگی کے منظر نامے کا تجزیہ

  • 2022 میں پاکستان کے اندازاً 255 بلین ڈالر کےB2B ادائیگیوں کے بہاؤ میں سے حیران کن %85 نقد کی بنیا پر تھے،جس سے بہت زیادہ خامیوں کی نشاندہی ہوتی ہے
  • پاکستان میں اس وقت %15 ایس ایم ایB2B  ادائیگیاں ڈیجیٹل ہیں،جس سے  ڈیجیٹل چینلز اختیار کی طرف تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔
  • اگر چہ کنزیومرز اور چھوٹے بزنسز کے لیے کارڈ ٹرانزیکشنز کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس سرگرمی کا زیادہ تر نقد رقم نکالنے تک محدود ہے
  • پاکستان میں زراعت،ریٹیل اور مینو فیکچرنگ سیکٹرز،ایس ایم ای پے ایبلز پر حاوی ہیں۔آئی ٹی انڈسٹریB2B ادائیگیوں کی ایک خطیر مقدار کو پروسیس کرتی ہے،جس میں زیادہ تر بین الاقوامی ٹرانزیکشنز ہوتی ہیں۔

کمرشل کارڈز کی صلاحیت

  • 2022 میں پاکستان کے اندازاً255 بلین ڈالر کے پیمنٹ فلوز میں سے 121 بلین ڈالر سے زیادہ ڈیجیٹائزیشن سے تھیں،جس سے کمرشل کارڈ سلوشنزکے لیے ایک شاندار موقع ظاہر ہوتا ہے۔
  • ایس ایم ای کے مجموعی قابل ادائیگی کے% 60 میں سے ایس ایم ایز کا سب سے زیادہ حصہ%8 رہا،جبکہ کم قدر والی ٹرانزیکشنز تخمیناً6 بلین امریکی ڈالر رہیں،جس سے اس طبقے کے لیے کمرشل کارڈز اور زیادہ اہم،محفوظ اور قابل بھروسہ ہو جاتے ہیں۔
  • کمرشل کارڈز بلا سود کاروباری سرمایہ،سرحد کے آر پار آسان تجارت،بزنس کریڈٹ کی تعمیر،اور بصیرت افروز معلومات سمیت ایس ایم ای افزائش کی راہ میں حائل متعدد مشکلات کو بھی دور کرتے ہیں
  • کمرشل کارڈ سلوشنز ایس ایم ایز کو ادائیگی کے سہل آپشنز،خرچ کی بروقت ٹریکنگ،بہتر پروسیسنگ اور گرینولر اسیپینڈنگ کنٹرولز کے لیے بھی با اختیار بناسکتے ہیں۔

تعاون پر مبنی ایکو سسٹم کی ضرورت

  • ایسے بہت سے اقدامات ہیں جو پالیسی ساز کمرشل کارڈز کے توسیع کے لیے اٹھا سکتے ہیں:
    • کمرشل کارڈز کے ایشوئنس کے لیے ضمانت کی ضرورت پر نظر ثانی کریں، جس کی مدد متبادل کریڈٹ اسکورنگ ماڈلز کی ترقی اور بہتری اور حکومت کی حمایت یافتہ کریڈٹ گارنٹیوں کے ساتھ سینڈ باکسنگ کے ذریعے معاونت فراہم کی جا سکتی ہے
    • ایس ایم ای اکاؤنٹس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہر جاری کنندہ کے لیے کم از کم جاری کرنے کا ایشوئنس کوٹا مقرر کرکے تجارتی کارڈز کو اپنانے کو فروغ دیں۔
    • B2B لین دین کے لیے زر مبادلہ کے پروسیس کو مختلف طریقوں سے بہتر کریں، جیسے: کاروبار کے حجم کے مطابق کمرشل کارڈز کے ذریعے بین الاقوامی لین دین کے لیے درجہ بندی شدہ حدود کا تعین، بینکوں کو کم مالیت کے لین دین خودکار طریقے سے پروسیس کرنے کی اجازت دینا، اور کارڈ پر مبنی لین دین کے ڈیٹا کو خودکار نظام کے ذریعے نکال کر یکجا کرنا، تاکہ دفتری کام اور کاغذی کارروائی میں کمی لائی جا سکے۔
  • اجراء کنندگان ڈیجیٹل فنانشل ٹولز کو اختیار کرنے اور رجحان میں طویل المدت تبدیلیوں میں مدد دے سکتے ہیں:
    • ایس ایم ای - یوٹیلائزڈ پلیٹ فارمز(Utilized Platforms) کے ساتھ مربوط طاقت ور کارڈ مینجمنٹ سسٹمز میں سرمایہ لگائیں
    • ہدف بنا کر آگہی پھیلانے کی کمپینز چلائیں جس میں کمرشل کارڈز کی قدر کو اجاگر کیا جائے
    • کریڈٹ تک رسائی کو وسیع کرنے کے لیے فن ٹیکس کے ساتھ شراکت داری
    • ابتدائی طور پر اختیار کرنے میں مدد کے لیے کم خطرے والے کارپوریٹ debit کارڈ آپشنز کو متعارف کرانا

      Visa وائٹ پیپر میں ایک ایسے مضبوط کمرشل کارڈز پراڈکٹ سوٹ کی سفارش کی گئی ہے جو ایس ایم ایز کو سہولت،صلاحیت کار،لچک اور اسپینڈنگ کنٹرول کے لیے ویلیو ایڈیڈسروسز کی ایک رینج پیش کرے۔اس کے علاوہ،اجرا کنندگان اخراجات کو صارف سے کمرشل کارڈز کی طرف منتقل کرتے ہوئےB2B پیمنٹس اسٹریمز سے فائدہ اٹھائیں۔اس کے علاوہ،اجرا کنندگان بہتر سیگمینٹیشن اور پراڈکٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے کارڈ کے استعمال کی بنیاد پر گراں قدر کسٹمر معلومات جمع کر سکتے ہیں.

      اس اسٹڈی کے بارے میں:

      Visa نے پاکستان میں ایس ایم ای B2B ادائیگیوں کے منظر نامے کے تجزیہ کے لیے ایک وائٹ پیپر تیار کیا جس کا مقصد ڈیجیٹل سلوشنز اختیار کرنے اور کاروبار کی افزائش کا اختیار دینے کی رفتار کو تیز کرنا تھا۔اس ریسرچ کے کے لیے ملے جلے طریقوں کی سوچ اپنائی گئی،اور اس میں مارکیٹ سائزنگ،B2B پیمنٹس فلوز اور اسٹیک ہولڈرز اور صنعت کے ماہرین کے معیاری انٹرویوز کو شامل کیا گیا۔


Visa کے بارے میں:

Visa (NYSE: V) ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی لیڈر ہے،جو ہر سال 200 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں میں کنزیومرز،بیوپاریوں،مالیاتی اداروں اور حکومتی کاروباری اداروں کے درمیان پیمنٹس ٹرانزیکشنز میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو جدید ترین،سہل،قابل بھروسہ اور محفوظ پیمنٹس نیٹ ورک کے ذریعے باہم منسلک کرنا ہے تاکہ افراد، کاروبار اور معیشتیں ترقی کر سکیں۔ہم ایسی معیشتوں پر یقین رکھتے ہیں جو ہر کسی کو ہر جگہ شامل کرتی ہیں،ہر کسی کو ہر جگہ اوپر اٹھاتی ہیں اور رسائی کو رقم کی نقل و حرکت کے مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل سمجھتی ہیں۔About Visa, visamiddleeast.com/blog and @Visacemea  پر مزید جانئے۔

میڈیا سے رابطہ کے لیے:
Visa
بسمہ رضوان
[email protected]