- نقد کے مقابلے میں صرف%20 تاجروں کو کارڈ سے ادائیگی پر دھوکہ دہی کا خدشہ ہوتا ہے، جبکہ نقد پر یہ خدشہ%46 ہے۔
- تاجر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو تیز، آسان اور محفوظ مانتے ہیں
- جائزے کے مطابق، ڈیجیٹل ادائیگیوں سے آمدنی میں%75 اور گاہکوں کی تعداد میں% 87 تک اضافہ۔
کراچی، پاکستان، مئ 19،2025: ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈر Visa (NYSE: V) نے " ویلیو آف ایکسپٹنس " سے متعلق اپنے ایک جائزے میں پاکستان میں چھوٹےاور درمیانے کاروباروں (SMEs) کی تیزی سے ڈیجیٹل ادائیگیاں اپنانے پر روشنی ڈالی ہے ۔ یہ کاروبار اور تاجر اپنی کاروبار کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایک اہم سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔
Visa کے “ویلیو آف ایکسپٹنس " جائزے کے تحت پاکستان بھر میں چھوٹے کاروباروں (SMEs) کا سروے کیا گیا تاکہ یہ جانا جا سکے کہ ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرنے کا ان پر کیا اثر پڑتا ہے۔ اس جائزے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ نقد کے مقابلے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے کیا فائدے یا مشکلات ہیں، اور جو تاجر صرف نقد رقم لیتے ہیں، وہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں کتنے کھلے دل سے سوچتے ہیں۔
Visa کی سینئر وائس پریذیڈنٹ اور گروپ کنٹری مینجر برائے شمالی افریقا ,لیونٹ اور پاکستان (NALP) ،لیلیٰ سرہان نے کہا کہ" Visa کے "ویلیو آف ایکسپٹنس " جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیاں اب صرف سہولت نہیں بلکہ کاروبار بڑھانے کے لیے ایک لازمی ذریعہ بنتی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے کاروبار (SMEs) بھی اس تبدیلی کو اپنا رہے ہیں۔ کارڈ قبول کرنے والے%70 سے زیادہ کاروباروں نے کہا کہ اس عمل سے ان کی آمدنی اور گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔Visa کو فخر ہے کہ وہ پاکستان میں عالمی معیار کی ادائیگیوں کا نظام، جدید سیکیورٹی، اور نئے حل فراہم کر کے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ “
کاروباری ترقی کے لیے اہم سرمایہ کاری
ایک ایسے ماحول میں جہاں %85 لوگ نقد ادائیگی کے بارے میں تشویش ظاہر کرتے ہیں ،اس جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ جواب دینے والے تین تہائی سے زیادہ (%78) لوگ آگے بڑھنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایک اہم سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ تاجروں نے تصدیق کی کہ ڈیجیٹل ادائیگی کی قبولیت سے زبردست کاروباری اثر پڑا ہے۔%43 کا خیال تھا کہ اس سے گاہکوں کو سہولت ملتی ہے، %32 نے بتایا کہ ان کی فروخت میں اضافہ ہوا اور%26 کی رائے تھی کہ ان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔تاجروں کی اکثریت نے بتایا کہ ان کے کاروبار پر مثبت اثر پڑا ہے ۔%75 نے بتایا کہ ان کی آمدنی بڑھ گئی ہے اور%87 کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی وجہ سے گاہکوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈیجیٹل قبولیت میں رکاوٹیں
جیسا کہ حکومت پاکستان معیشت کو ڈیجیٹل طریقے سے تبدیل کرنے اور گورننس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے قریب کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، SME مرچنٹس محسوس کرتے ہیں کہ ٹرانزیکشن فیس کی شفافیت%)39) اور قیمت کے مقابلے میں ویلیو، سیکیورٹی اور سہولت سے متعلق آگاہی، ڈیجیٹل قبولیت کی جانب منتقلی کو تیز رفتاری سے ممکن بنا سکتی ہے۔ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ%40 مرچنٹس نے پوائنٹ آف سیل (POS) آن بورڈنگ کے تجربے کو یا تو غیر جانبدار یا مشکل قرار دیا۔ تاہم، اب بھی%37 مرچنٹس POS حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مرچنٹس کو آن بورڈ کرنے میں درپیش پیچیدگیوں کو تعلیم اور حکومتی معاونت سے حل کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر جب مرچنٹس اور وسیع تر ایکو سسٹم دونوں کو مالی تعلیم فراہم کی جائے۔
ڈیجیٹل قبولیت کی حفاظت
ڈیجیٹل بینکاری اور ادائیگیوں کی طرف تیزی سے تبدیلی کے ساتھ،تاجروں اور صارفین کے لیے سیکیورٹی یکساں طور پر انتہائی اہم ہو گئی ہے،خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنھیں حال ہی میں مالی رسائی ملی ہےویلیو آف ایکسپٹنس جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے تحفظ کے اقدامات کی سمجھ ڈیجیٹل ایڈاپشن کو آگے بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے۔%45 سے زیادہ تاجروں کو نقد رقم کے لین سے ڈکیتی اور خور برد جیسے خدشات کا سامنا ہے اور%58 سے زائد لوگ محفوظ ادائیگیوں سے متعلق تجاویز کے خواہش مند ہیں، جبکہ%58 نے محفوظ B2B ادائیگیوں کی یقین دہانی کرائی۔ ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف%20 تاجر ایسے تھے کہ جنھوں نے کارڈ سے ادائیگیوں کے بارے میں تشویش ظاہر کی جبکہ نقدی میں لین دین کرنے والے%46 تاجروں نے تشویش ظاہر کی۔
Visa ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ایک ایسے مضبوط ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستان کی سوچ میں مدد کر رہا ہے جو بے خلل اور مضبوط ادائیگیوں کے لیے صارفین اور بزنسز کی امیدیں پوری کر ے۔ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز۔انٹر آپریبل پیمنٹQR کوڈزاور ڈیجیٹل والٹس کے استعمال سے ملک میں ڈیجیٹل پیمنٹس اختیار کرنے کی رفتارمیں زبردست تیزی آئی ہے۔اس کی عکاسی مارچ،2025 کی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سہ ماہی پیمنٹ سسٹمز ریویو میں کی گئی ہے:موبائل بینکنگ ایپس،برانچ لیس بینکنگ والٹس اور ای۔منی والٹس نے مشترکہ طور پر 24 ٹریلین پاکستانی روپے مالیت کی1,450 ملین ٹرانزیکشنز پروسیس کیں،جس سے مقدار میں %12 اور قدر میں %28 اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
جائزے کے بارے میں:
Visa نے چھوٹے ریٹیلرز پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اثرات معلوم کرنے اور نقدی میں کام کرنے والے سیکٹر میں ڈیجیٹل پیمنٹ آپشنز کی قبولیت کو جانچنے کے لیے 4SIGHT Research & Analytics کی خدمات حاصل کیں۔4SIGHT نے250 چھوٹے ریٹیلرز سے بات چیت کی،جن میں سے صرف%40 نقدادائیگیاں قبول کرتے تھے،جبکہ%60 نقد اور ڈیجیٹل ادائیگیاں قبول کرتے تھے۔ان ریٹیلرز کا تعلق پاکستان کے اہم شہروں سے تھا۔بالمشافہ انٹرویو تقریباً پندرہ منٹ کا تھا۔ان میں مختلف قومیتوں اور جنس کے لوگ شامل تھے.
Visa کے بارے میں:
Visa (NYSE: V) ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی لیڈر ہے،جو ہر سال 200 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں میں کنزیومرز،بیوپاریوں،مالیاتی اداروں اور حکومتی کاروباری اداروں کے درمیان پیمنٹس ٹرانزیکشنز میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو جدید ترین،سہل،قابل بھروسہ اور محفوظ پیمنٹس نیٹ ورک کے ذریعے باہم منسلک کرنا ہے تاکہ افراد، کاروبار اور معیشتیں ترقی کر سکیں۔ہم ایسی معیشتوں پر یقین رکھتے ہیں جو ہر کسی کو ہر جگہ شامل کرتی ہیں،ہر کسی کو ہر جگہ اوپر اٹھاتی ہیں اور رسائی کو رقم کی نقل و حرکت کے مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل سمجھتی ہیں About Visa, visamiddleeast.com/blog and @Visacemea پر مزید جانئے۔
Media Contact:
Mediators پرائیویٹ لمیٹڈ
علی رضا منگی — [email protected]
طارق علی خان — [email protected]
Visa
بسمہ رضوان
[email protected]