- کراچی میں ایوارڈز دینے کی تقریب میں خواتین کے کاروباری اداروں کے لیے وقفVisa کے گلوبل پروگرامShe's Next کے لیے پانچ فاتحین کا اعلان کیا گیا
- فوسٹر لرننگ کی سی ای او حرا جاوید نے پیپلز فیورٹ ایوارڈ جیتا
- کامیاب قرار پانے والوں کو 10,000 امریکی ڈالر فی کس گرانٹ،Katalyst Labs کی طرف سے خاص طور وضع کردہ ایک تربیتی پروگرام اورShe's Next Club تک رسائی ملے گی
- ایک غیر جانبدار کمیٹی نے تربیت سے تعلیم،ایڈورٹائزنگ سے پیشہ ورانہ خدمات،حسن و آرائش تک اور آن لائن ریٹیل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 2,500 درخواست گزاروں میں سے فاتحین کو منتخب کیا

کراچی،پاکستان — 17 جنوری: ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈرVisa (NYSE: V) نے HBL کے ساتھShe's Next پروگرام کے پاکستان کے افتتاحی ایڈیشن کے پانچ فاتحین کا علان کر دیا ہے۔Visa کا یہ گلوبل پلیٹ فارم،خواتین کو ان کے چھوٹے کاروباروں کے لیے سرمایہ کی فراہمی،انھیں چلانے اور ترقی دینے کے لیے وقف ہے۔
فاتحین میں یہ لوگ شامل ہیں بیچلو کی سی ای او اور کوفاؤنڈر زیانہ سخیہ، کوڈ اسکول کی کوفاؤنڈر صدف رحمان، پورٹر پاکستان کی کوفاؤنڈر ردا زینب اور سوشل بلو کی کوفاؤنڈر عائشہ اعوان ۔ پروگرام میں ایک پیپلز فیورٹ ایوارڈ بھی شامل تھا،جس میں عام لوگوں نے اپنی پسندیدہ فائنلسٹ،فوسٹر لرننگ کی سی ای او حرا جاوید کو آن لائن ووٹ دیا۔
فاتحین کو پاکستان میں ٹیکسٹائلز،تعلیم،کھانا پینا اور مشروبات،پیشہ ورانہ خدمات،حسن و آرائش اور بہتری سمیت متعدد شعبوں سے تقریباً2,500 درخواست گزاروں کے پول سے چنا گیا۔ خواتین کی زیر ملکیت جیتنے والے پانچ چھوٹے کاروباروں میں سے ہر ایک کو 10,000 امریکی ڈالر گرانٹ ملی،اور اس کے ساتھ Katalyst Labsکی طرف سے خاص طور پر وضع کردہ ایک تربیتی پروگرام اور She's Next کلب تک رسائی دی گئی،جہاں ورکشاپ لائبریری اور سیکھنے کے لیے کاروبای شخصیات کی ایک کمیونٹی سمیت متعدد وسائل تک ان کہ پہنچ ہو گی۔
ایک جیوری نے درخواست گزاروں کے کاروباری سفر کی پیش رفت،ان کے کاروباری پیمانوں کے استحکام،ان کی ڈیجیٹل موجودگی اور مسائل کو پر اعتماد طریقے سے حل کرنے کے لیے ظاہر کردہ صلاحیت کی بنیاد پر ان کو جانچا۔جیوری کے ارکان میں وسطی یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقا(CEMEA) میں Visa کے وائس پریذیڈنٹ برائے سوشل امپیکٹ،کارل منلان، چیئر مین کی چیف آف اسٹاف اور سسٹین ایبلٹی فورم کی چیئر پرسن مایا عنایت اسماعیل ،انڈس ویلی کیپیٹل کے مینجنگ پارٹنر عاطف اعوان اورCoreGym کی سی ای او شیما سلطان شامل تھیں۔
پروگرام میں پیپلز فیورٹ ایوارڈ بھی شامل تھا،جس کے لیے عام لوگوں نے اپنے پسندیدہ فائنلسٹ کے لیے آن لائن ووٹ دیا۔10,000 امریکی ڈالر کے نقد انعام کے ساتھ یہ ایوارڈ(نام اور کاروبار)کو دیا گیا۔
Visa کی سینئروائس پریذیڈنٹ اور شمالی افریقا،Levant اور پاکستان(NALP) کے لیے گروپ کنٹری مینجر،لیلیٰ سرہان نے کہا کہ" ہمیں پاکستان میں She's Next کے افتتاحی ایڈیشن کے فاتحین کا علان کرنے پر خوشی ہے اور ہم ان کاروباری خواتین کے جذبے اور اعتماد کا اعتراف کرتے ہیں۔2,500 کے لگ بھگ مثالی خواتین میں سے فائنلسٹس کو منتخب کرنا ایک مشکل کام تھا اور ججوں کے لیے جیتنے والوں کا فیصلہ کرنا اور بھی زیادہ مشکل کام تھا۔یہ محض آغاز ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم کاروباری خواتین کی اس پرجوش کمیونٹی کو با اختیار بنانے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے"۔
HBL کے ہیڈ کنزیومر،ایگریکلچر اینڈSME بینکنگ،عامر قریشی نے کہا" HBL کو پاکستان میں She's Next گلوبل پروگرام کا خصوصی شراکت دار ہونے پر فخر ہے۔اس پروگرام کا مقصد کاروبار کرنے والی خواتین کو ان کی مالی کامیابی کے سفر میں مدد دینا اور با اختیار بنانا ہے۔یہ کاوش ملک میں کاروباری خواتین کی ترقی کے لیے HBL عزم کی مزید تائید کرتی ہے۔اگر چہ ہم نے 10 شارٹ لسٹیڈ میں سے پانچ کو فاتح قرار دیا ہے مگر بینک تمام2,500 درخواست گزاروں کا اعتراف کرتے ہیں اور ان کے غیر معمولی جذبے پر نازاں ہیں،جن میں سے ہر کوئی اپنی جگہ فاتح ہے۔HBL نے ملک کی مالیاتی صنعت کی تشکیل کا عزم کر رکھا ہے۔اس ضمن میں SME's اور خاص طور پر خواتین کے کاروبار ہمارا کلیدی محور رہیں گے۔
2020 سے اب تکVisa نے امریکا، کینیڈا،بھارت،آئر لینڈ،یوکرائن،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،مصر اور مراکش سمیت دنیا بھر میں She's Next گرانٹ پروگرام کے ذریعے خواتینSMB کے لیے 380 سے زیادہ گرانٹس اور کوچنگ میں 3.8 ملین امریکی ڈالر کے قریب سرمایہ کاری کی ہے۔
She’s Next پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی اس لنک پر جائیں۔
Visa کے بارے میں:
Visa (NYSE: V) ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی لیڈر ہے،جو ہر سال 200 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں میں کنزیومرز، بیوپاریوں، مالیاتی اداروں اور حکومتی کاروباریاداروں کے درمیان 215 بلین سے زیادہ پیمنٹس ٹرانزیکشنز میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو جدید ترین،سہل،قابل بھروسہ اور محفوظ پیمنٹس نیٹ ورک کے ذریعے باہم منسلک کرنا ہے تاکہ افراد، کاروبار اور معیشتیں ترقی کر سکیں۔ہم ایسی معیشتوں پر یقین رکھتے ہیں جو ہر کسی کو ہر جگہ شامل کرتی ہیں،ہر کسی کو ہر جگہ اوپر اٹھاتی ہیں اور رسائی کو رقم کی نقل و حرکت کے مستقبل کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل سمجھتی ہیں۔visamiddleeast.com/blog About Visaاور @Visacemea پر مزید معلومات حاصل کیجئے۔
میڈیا سے رابطہ:
Mediators Pvt Ltd
Ali Raza Mangi — alirazamangi.ar@gmail.com
Tariq Ali Khan — tariqalik79@gmail.com
Visa
Eman ElGamal
eelgamal@visa.com