- کاروبار کرنے والی پاکستانی خواتین کو 50,000 امریکی ڈالر مالیت کی گرانٹس،خاص طور سے تیار کردہ ایک تربیتی پروگرام،نیٹ ورکنگ تک رسائی اور سیکھنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست دینے کی دعوت
- Visa نے پاکستانی کاروبار پیشہ خواتین کے She's Next ویمنSMB ڈیجیٹائزیشن انڈیکس سروے کے نتائج شیئر کردیئے،بشمول:
- خواتین کے ملکیتی کاروبار سرمائے کے حصول کو مشکل سمجھتے ہیں % 86 کو اپنی ذاتی بچت سے کام چلانا پڑتا ہے؛
- خواتین کے ملکیتی کاروبار سرمائے کے حصول کو مشکل سمجھتے ہیں،%99 کو اپنی ذاتی بچت سے کام چلانا پڑتا ہے؛
- خواتین کی زیر قیادت %98 کاروبار ادائیگی سے متعلق تربیت میں دلچسپی رکھتے ہیں؛
- 67% کاروباری خواتین کا خیال ہے کہ ڈیجیٹائزیشن کے ساتھ نقدی کے بغیر کاروبار کی طرف عبور ایک شاندار موقع ہے۔
کراچی،یکم نومبر،2023: Visa کے ویمنSMB ڈیجیٹائزیشن انڈیکس سروے کے مطابق پاکستان میں خواتین کی زیر قیادت کاروباروں کو بنیادی طور پر سرمائے، ڈیجیٹائزیشن اور مشاورتی مشکلات کا سامنا ہے.
ان مشکلات کو حل کرنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا عالمی لیڈرVisa پہلی بار HBL کی شراکت داری سے پاکستان میں اپنا گلوبل She's Next گرانٹ پروگرام شروع کر رہا ہے۔HBL پاکستان کا سب سے بڑا پرائیویٹ بینک ہے جو پوری دنیا میں 36 ملین سے زیادہ کلائنٹس کی خدمت میں مصروف ہے۔
Visa کا She's Next عالمی پیروی کا ایک پروگرام ہے جس کا مقصد سرمایہ کی فراہمی،تربیت اور سرپرستی کے ذریعے خواتین کی ملکیت میں چھوٹے بزنسز کی مدد کرنا ہے۔ پاکستان میں تمام صنعتوں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین فی کس10,000 امریکی ڈالر کی گرانٹ حاصل کرنے والی پانچ خواتین میں شامل ہونے کا موقع حاصل کرنے کے لیے آج سے She's Next ویب سائیٹ پر درخواست دے سکتی ہیں۔جیتے والی خواتین کو خاص طور سے تیار کردہ ایک تربیتی پروگرام،ایک ورکشاپ لائبریری اور کاروباری لوگوں کی برادری جیسے She's Next کلب وسائل سمیت متعدد فوائد تک رسائی بھی حاصل ہو گی۔درخواستیں 2 دسمبر، 2023 تک دی جا سکتی ہیں۔
Visa کے کنٹری مینجر برائے پاکستان،عمر ایس خان نے کہا کہ" ہمیں HBL کی شراکت داری کے ساتھ اپنا کامیابShe's Next گلوبل پروگرام پاکستان لانے پر فخر ہے۔پاکستان میں کاروبار کرنے والی خواتین SME سیکٹر کا چھوٹا سا حصہ ہیں،جنھیں سرمائے تک محدود رسائی اورسرپرستی کے فقدان جیسی غیرمعمولی مشکلات درپیش ہیں اور وہ صنفی دقیانوسی خدشات کا سامنا کر رہی ہیں،جہاں انھیں بہت زیادہ دباؤ والے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے کم اہل سمجھا جاتا ہے۔اس وقت کاوبار بڑھانے کے لیے ایک مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ان کے لیے بہت اہم ہے۔She's Next اس اہم تبدیلی کو اہمیت دیتا ہے،کاروبارکرنے والی خواتین کی صلاحیت کا اعتراف کرتا ہے اور جدت طرازی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے ان کی مدد کرتا ہے"۔
HBL کے کنزیومر،ایگریکلچر اورSME بینکنگ کے ہیڈ،عامر قریشی نے کہا کہ" HBL مالیاتی ہمہ گیری کی مدد کرتے ہوئے معیشت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔HBL اورVisa نے کاروبار کرنے والی خواتین کی ترقی کے لیے She's Next میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔اس شراکت داری کے ذریعے ہمارا مقصد خواتین میں مہارت پیدا کرنا اور انھیں تربیت دینا ہے تاکہ انھیں اپنی زندگی بہتر بنانے کے لیے زیادہ مواقع حاصل ہوں "۔
پاکستان میں کاروبار کرنے والی خواتین کی خواہشات اور مشکلات کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے Visa نے ویمنSMB ڈیجیٹائزیشن انڈیکس سروے کیا،جس نے کاروباری سفر کے اہم پہلومنکشف کیے اور ان موضوعات کی نشاندہی کی جو با اختیاری کو آگے بڑھائیں گے۔:
موضوع 3: ڈیجیٹائزیشن
10 میں سے سات کاروبار پیشہ خواتین دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ ڈیجیٹل اعتبار سے معلومات رکھتی ہیں %99 کا کہنا تھا کہ وہ بصیرت پیدا کرنے کے لیے تجزیاتی ٹولزاور کسٹمر انگیجمنٹ اور انھیں اپنے ساتھ ملائے رکھنے کے ٹولز اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ،بزنس لیڈر شپ،AI اور خود کار سافٹ وئر عمل درآمد کو توجہ کا محور بناتے ہوئے اپنےبزنس کو ڈیجیٹائز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ زیادہ تر کاروباری خواتین (%69) نقد اور بنا نقد ادائیگی کے دونوں طریقے استعمال کرتی ہیں۔آن لائن اور آف لائن فروخت کے پلیٹ فارمز میں ڈیجیٹل ادائیگیاں نقدی پرحاوی ہیں۔
موضوع 2: کاروباری ساتھیوں سے مشورہ
پاکستان میں کاروبار کرنے والی خواتین اپنے ساتھیوں سے سیکھنے کی خواہش مند ہیں۔زیادہ تر کاروبار پیشہ خواتین کو اپنا بزنس چلانے میں مسائل سے نمٹنے کی خاطر مخصوص معاونت کی ضرورت ہوتی ہے(%61) آن لائن سیلز کا فروغ،(%54) ملازمین کی ٹیم کی تیاری (%43) ۔تقریباً تمام یعنی (%98) خواتین ادائیگی سے متعلق تربیت کی خواہش مند ہیں۔خواتین کے ایک حصے (%33) کو کسٹمرز کی طرف سے قبول ادائیگیوں کی اقسام کے بارے میں مشورہ درکار ہے اور وہ بحرانی کیفیت میں دباؤ سے نمٹنے کے حوالے سے ورکشاپس کا انعقاد چاہتی ہیں (%46)،فروغ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال(%40) اور آن لائن اسٹور کی تخلیق(%32)۔
موضوع 1: مشکل کاروباری ماحول
پاکستان میں خواتین اپنے کاروبار کے حوالے سے پر جوش ہیں۔مالی آزادی(48%) اور قیادت (41%) سب سے بڑی خواہش کے طور پر بتائی گئی۔تاہم، سرمائےکا حصول ایک بڑی مشکل ہے 86% خواتین کاروبار میں سرمایہ کے لیے ذاتی بچت سے کام چلاتی ہیں جب کہ 63% نے بتایا کہ وہ دوستوں اور خاندان پر انحصار کرتی ہیں۔
Visa نے 2020 سے اب تک امریکا، کینیڈا، بھارت، آئر لینڈ،یوکرائن،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات،مصر اور مراکش سمیت پوری دنیا میں She's Next کے ذریعے خواتینSMB مالکان کے لیے 250 سے زیادہ گرانٹس اور کوچنگ میں 3 ملین امریکی ڈالر کے قریب رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔

SMB ڈیجیٹائزیشن انڈیکس ریسرچ کے بارے میں:
SMBڈیجیٹائزیشن انڈیکس،کاروبار پیشہ خواتین کے سفر کو آگے بڑھانے کا ایک سروے تھا،جن بزنسز کا احاطہ کیا گیا ان میں چھوٹے، درمیانے اور مائیکرو بزنسز شامل تھے اور یہ مصنوعات سازی،تجارت اور خدمات پر محیط تھے۔اس تحقیق کا مقصدڈیجیٹائزیشن پر خصوصی توجہ کے ساتھ کاروباری خواتین کی خواہشات اور انھیں درپیش مشکلات کو سمجھنا ہے۔یہ ریسرچVisa کی طرف سے کی گئی اور اس کا انتظام SiGHT Research and Analytics 4 نے کیا تھا۔
Visa انکارپوریشن کے بارے میں:
)،ڈیجیٹل ادائیگیوں کا عالمی لیڈر ہے جو 200 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں میں کنزیومرز،مرچینٹس،مالیاتی اداروں اور حکومتیentities کے درمیان لین دین کو سہل بنا رہا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو جدید ترین،آسان، قابل بھروسہ اور محفوط نیٹ ورک کے ذریعے باہم منسلک کرنا ہے تاکہ افراد،بزنسز اور معیشتیں ترقی کرنے کے قابل ہو سکیں۔ہم اُن معیشتوں پر یقین رکھتے ہیں جو ہر کسی کو ہر جگہ ساتھ ملاتی ہیں،ہر کسی کو ہر جگہ اوپر اٹھاتی ہیں اوررقم کی نقل و حرکت کے مستقبل کے لیے رسائی کو بنیادی اہمت کا حامل سمجھتی ہیںAbout Visa, visamiddleeast.com/blog and @Visacemea پر مزید معلومات حاصل کیجئے۔
HBL کے بارے میں:
1947 میں پاکستان میں قائم ہونے والا پہلا بینک تھا۔گزشتہ برسوں کے دورانHBL نے اپنے برانچ نیٹ ورک کو فروغ دیا اور پاکستان میں نجی شعبہ کے سب سے بڑے بینک کی پوزیشن حاصل کر لی۔یہ بینک اپنی1750 سے زیادہ شاخوں،2200 سے زیادہ اے ٹی ایمز،55,000 سے زائد Konnect by HBL ایجنٹس(برانچ لیس بینکنگ پلیٹ فارم)،47,000 سے زیادہQR لوکیشنز کے ساتھ پوری دنیا میں 36 ملین سے زیادہ کلائنٹس کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔دنیا کے اہم ٹریڈ زونز میں موجود گی کے ساتھ اس وقت یہ ملک کا سب سے بڑا بینک ہے۔مالیاتی خدمات میں کلائنٹ کو جدت کا محور بنانے کی وجہ سے اس بینک کو ملک کے ممتاز مالیاتی ادارے کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہے۔.
میڈیا رابطہ:
Mediators Pvt. Ltd
علی رضا منگی
alirazamangi.ar@gmail.com
Visa
Eman ElGamal
eelgamal@visa.com