- نیا دفتر،Visa کے تعاون،جدت طرازی اور ہمہ گیری کے کلچر کی توسیع ہے
- Visa پاکستان میں ادائیگی کے منظر نامے کی ڈیجیٹائزیشن آگے بڑھانے کے لیے مقامی شراکت داروں کی مدد جاری رکھنے کا عہد کرتا ہے
کی علاقائی توسیع پرتوجہ؛ Visa ڈیجیٹل پیمنٹس لیڈر
سرکاری طور پر پاکستان دفتر کھول دیا
کراچی،1 اگست2023: ڈیجیٹل پیمنٹس کے عالمی لیڈر Visa (NYSE:V) نے پاکستان میں اپنے نئے دفتر کا سرکاری طور پر افتتاح کر دیا ہے۔
پاکستان میں Visa کی موجودگی کی وسعت،ادائیگیوں کے منظر نامے کی ڈیجیٹائزیشن کو آگے بڑھانے کی مسلسل کوششوں کے حصے کے طور پر کمپنی کے مالیاتی ادارے اور مرچنٹ کلائنٹس،مقامی حکومتی شراکت داروں،انویسٹمنٹس اور مقامی کمیونٹیز کی مدد کے لیے اس کے عہد کا ثبوت ہے۔
اس نئے دفتر کے ساتھ Visa کا مقصد کلیدی ٹیلنٹ کوراغب کرنے اور اپنے ساتھ رکھنے کے ذریعے ٹیلنٹ کے حصول کی اپنی جاری حکمت عملی کو مستحکم بنانا ہے۔NALP میں Visa کے دفاتر نے ملازمین کے ارتقاء میں سال کی بنیاد پر 15% افزائش دیکھی ہے۔نو تعمیر بامقصد آفسspace مکمل طور پراسٹاف کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کی گئی ہے اور یہ کام کے ہائی برڈ ماحول کا موقع فراہم کرتی ہے۔یہ تعاون، جدت طرازی اور ہمہ گیری کے Visa کے کلچر کی توسیع ہے۔
شمالی افریقا،Levant اور پاکستان(NALP) علاقے میں پچھلے دو سال کے دوران کیشdisplacement کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔Visa نے ڈیجیٹل پیمنٹ اختیار کرنے میں بہت زیادہ تیزی سے اضافہ دیکھا ہے اور وہ ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے کیش لیس معیشت کی جانب پاکستان کے سفر میں مدد کے لیے پر عزم ہے۔گزشتہ برسوں کے دوران کمپنی کے استعمال کردہ متعدد جدید سلوشنز پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی طرف اس تبدیلی کی مسلسل حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔Visa،کنزیومر کے پیمنٹ کے رویہ اور پیمنٹ پیٹرنز میں ابھرتے ہوئے رجحانات کا اعتراف کرتا ہے اورNALP ریجن میں ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پر عزم ہے۔
Visa کی موجودگی کی توسیع،پاکستانی حکومت کے ڈیجیٹل کامرس ایجنڈا کی مدد اور اُن پیمنٹس آپشنز کو وضع اور فراہم کرنے کے لیے،جو وہ چاہتے ہیں، مقامی بینکوں،بزنسز اور فِن ٹیکس کے ساتھ کام کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔
Visa کے کنٹری مینجر برائے پاکستان،عمر ایس خان نے کہا کہ" ایک ایسے نیٹ ورک کی حیثیت سے جو ہر کسی کے لیے ہر جگہ کام کرتا ہے،Visa کا مشن پورے پاکستان میں کنزیومرز،بزنسز،اور معیشت کے فائدے کے لیے ڈیجیٹل کامرس کو آگے بڑھانا ہے۔NALP مارکیٹ کے لیے مضبوط حکمت عملی کے حصے کے طور پر ہمارا نیا دفترآف لائن اور آن لائن کامرس کے لیے موثر، سہل اور محفوظ پراسیسزوضع کرنے اور استعمال میں لانے کے لیے ہمیں مقامی مالیاتی اداروں،کلائنٹس،مرچینٹس اور فِن ٹیک شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے قابل بنائے گا۔Visa میں یہ ہمارے لیے یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہمارے ملازمین، کلائنٹس اور شراکت دار سلوشنز تخلیق کرنے،یوزر تجربات کو ترقی دینے آئیڈیاز شیئر کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کسی خلل کے بغیر تعاون کر سکتے ہیں۔اس سب کچھ کا مقصد بزنسز،افراد اور معیشتوں کے فروغ میں مدد دینا ہے"۔Visa فِن ٹیکس کو Visa Acceptance Cloud کے ساتھ شراکت داریوں کے ذریعے با اختیار بناتے ہوئے اور SMBs کے لیے Click to Pay اور Tap to Phone جیسے کم لاگت قبولیت والے سلوشنز لاتے ہوئے، علاقے میں فروغ پذیر پیمنٹس ایکو سسٹم اور ڈیجیٹل معیشت کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
Visa انکارپوریشن کے بارے میں:
Visa (NYSE: V)،ڈیجیٹل ادائیگیوں کا عالمی لیڈر ہے جو 200 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں میں کنزیومرز،مرچینٹس، مالیاتی اداروں اور حکومتیentities کے درمیان لین دین کو سہل بنا رہا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو جدید ترین،آسان، قابل بھروسہ اور محفوط نیٹ ورک کے ذریعے باہم منسلک کرنا ہے تاکہ افراد،بزنسز اور معیشتیں ترقی کرنے کے قابل ہو سکیں۔ہم اُن معیشتوں پر یقین رکھتے ہیں جو ہر کسی کو ہر جگہ ساتھ ملاتی ہیں،ہر کسی کو ہر جگہ اوپر اٹھاتی ہیں اوررقم کی نقل و حرکت کے مستقبل کے لیے رسائی کو بنیادی اہمت کا حامل سمجھتی ہیں۔
Visa کے بارے میں مزید معلومات کے لیے: