- فِن ٹیک اور اسٹارٹ اپ منظر نامے پر غور و خوض اور تلاش کے لیے پاکستان سے اسٹارٹ اپ بانیوں کے ساتھ ایونٹ کا انعقاد
- Visa پاکستان میں پہلی بارخواتینentrepreneurs کی استعداد بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنا اہم ترین پروگرامShe's Nextشروع کرے گا
کے عزم کی تجدیدVisa پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت آگے بڑھانے کے لیے
کراچی23 فروری2023: ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈرVisa (NYSE: V) نے پاکستان میں با اثر اسٹارٹ اپ بانیوں کے ایک چنیدہ گروپ کا خیر مقدم کرنے کے لیے اجتماع منعقد کیا اور ملک کے اندر فِن ٹیک اور اسٹارٹ اپ منظر نامے پر نمایاں امکانات پر غور و خوض اور تلاش کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔اس اجتماع کی میزبانی Visa کے ریجینل پریذیڈنٹ برائے وسطی و مشرقی یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقا(CEMEA) اینڈریو ٹور،سینئر وائس پریذیڈنٹ اور گروپ کنٹری مینجر برائے شمالی افریقا،Levant اورپاکستان(NALP) لیلیٰ سرہان اور کنٹری مینجر برائے پاکستان عمر ایس خان نے کی،جس سے پاکستان کے فِن ٹیک اور اسٹارٹ اپ سیکٹر سے Visa کی وابستگی کی تجدید کا اعادہ ہوتا ہے۔
ان بصیرت افروز بانیوں نے کمرشل اور کسٹمر کی توجہ کی محورمشکلات کو حل کرنے کے لیے جدید انداز فکر کا اظہار کیا جو اس ایونٹ کی کامیابی کی علامت ہے۔شریک اسٹارٹ اپس میں چیکو،کریڈٹ بک،دستگیر،ڈیجی کھاتہ،Haball, Jazari،کوئیک پے،میڈز این مور، پوسٹ ایکس اور Polly & Other Stories شامل تھے۔
اس ایونٹ میں اینڈریو ٹور نے پہلی بار Visa کے She's Next پروگرام کو اس سال پاکستان میں متعارف کرانے کے بارے میں منصوبوں سے آگاہ کیا۔She's Nextکا محور گرانٹس،تربیت اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کے ذریعے خواتین entrepreneursاور چھوٹے کاروبار کی مالکان کی استعداد کو کھولنا ہے۔Visa نے2020 سے امریکا، کینیڈا،بھارت،مشرق وسطیٰ اور آئر لینڈ سمیت پوری دنیا میں گرانٹ پروگرام کے ذریعے خواتینSMB مالکان کے لیے 200 سے زیادہ گرانٹس اور کوچنگ میں 2.2 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہے۔
Visa کے ریجینل پریذیڈنٹ برائے وسطی و مشرقی یورپ،مشرق وسطیٰ اور افریقا،اینڈریو ٹور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ" ابھرتے ہوئے فِن ٹیک اور اسٹارٹ اپس سے پاکستانی مارکیٹ کی متحرک نوعیت بڑھ جاتی ہے،جو اس راستے کو انقلابی بنا رہے ہیں جن سے کنزیومرز اور بزنسز تجارت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔اس متاثر کن کمیونٹی کے ساتھ میل جول اور اس بارے میں بات چیت سے مجھے تقویت حاصل ہوئی ہے کہ Visa ان کے کسٹمرز کوسہل اور قابل رسائی مالی خدمات کے قابل بنانے کے لیے کس طرح ان کے ساتھ کام کر سکتا ہے۔Visa کواس بارے میں بات چیت کی رہنمائی کرنے پر فخر ہے کہ اسٹارٹ اپ اور فِن ٹیک کمیونٹی کم خدمات والی مارکیٹوں اور علاقوں میں رسائی کو وسیع کرنے کے لیے رقم کی نقل و حمل کے مستقبل کی تشکیل کی خاطرکس طرح مدد کر سکتی ہے اور ہم افراد اور بزنسز کے لیے یکساں طور پر ادائیگیوں کو نئی شکل دینے کی خاطر پاکستانی جدت طرازوں کی مدد اور تعاون کے لیے بدستور پر عزم ہیں۔
یہ ایونٹ،عالمی وَبا سے بحالی میں مدد کے لیے 2023 کے آخر تک پوری دنیا میں 50 ملین اسمال اور مائیکرو بزنسز(SMBs) کوڈیجیٹل طریقے سے فعال کرنے کے لیے Visa کے کئی سالہ عزم کی بنیادپر کیا گیا۔اب تکVisa دنیا میں 41 ملین اسمال اور مائیکرو بزنسزکو اس قابل بنا چکا ہے۔
Visa نے پیمنٹس ایکو سسٹم کے ہر جزوپر توجہ کے لیے تاریخی طور پر فِن ٹیکس کے قریب رہ کر کام کیا ہے۔Fintech Fast Track Program اورVisa Everywhere جیسیVisa کی اہم ترین کاوشوں نے،جو فِن ٹیکس اور اسٹارٹ اپس کے لیے آگے بڑھنے اور نئے مواقع کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے وضع کی گئی ہیں،پاکستان میں بھی بہت کامیابی حاصل کی ہے۔


Visa Inc.کے بارے میں:
Visa (NYSE: V)،ڈیجیٹل ادائیگیوں کا عالمی لیڈر ہے جو 200 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں میں کنزیومرز،مرچینٹس،مالیاتی اداروں اور حکومتیentities کے درمیان لین دین کو سہل بنا رہا ہے۔ہمارا مشن دنیا کو جدید ترین،آسان، قابل بھروسہ اور محفوط نیٹ ورک کے ذریعے باہم منسلک کرنا ہے تاکہ افراد،بزنسز اور معیشتیں ترقی کرنے کے قابل ہو سکیں۔ہم اُن معیشتوں پر یقین رکھتے ہیں جو ہر کسی کو ہر جگہ ساتھ ملاتی ہیں،ہر کسی کو ہر جگہ اوپر اٹھاتی ہیں اوررقم کی نقل و حرکت کے مستقبل کے لیے رسائی کو بنیادی اہمت کا حامل سمجھتی ہیں۔
Visa کے بارے میں مزید معلومات کے لیے:visamiddleeast.com/blog and @visamiddleeast
میڈیا رابطہ:
Mediators Pvt Ltd
Dr. Samia Khan
samia.babar@gmail.com
Visa
Eman ElGamal
E.elgamal@visa.com