کراچی09 فروری, 2026:ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈرVisa (NYSE: V) نے پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کے پریمیئربینکHBL کے ساتھ مل کر آج پرل کانٹی نینٹل میں منعقد ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میں ایک موسٹ سسٹین ایبل بزنس سمیت پا کستان میں She's Next پروگرام کے2026 ایڈیشن کی فاتحین کا اعلان کیا۔جیتنے والی خواتین میں ایمان شفیق (EV Square)،انوشہ فاطمہ (Trashit) (سسٹینایبلٹی ایوارڈ) ، فضا حسین (خاص فوڈز کچن)، ماریا صدیقی (چراغ ایجوکیشن ٹیکنالوجیز) اورمیشا بیگ (Goud) شامل ہیں۔
پاکستان میں 3,500 درخواست دہندگان میں سے چنے گئے خواتین کی زیر ملکیت جیتنے والے پانچ انٹر پرائزز کو فی کس10,000 امریکی ڈالر،خاص طور سے تیار کردہ رہنمائی اورماہرانہ سرپرستی ملے گی تاکہ وہ اپنی کاروباری امنگوں کو پورا کر سکیں۔جیتنے والوں کو ورکشاپ لائبریری اور کمیونٹی آف انٹرپرینیورز جیسے ذرائع تک رسائی بھی ملے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار کے خوابوں کو فروغ پذیر حقیقتوں میں بدل سکیں اور She's Next میں شامل ہوں۔جیتنے والے کاروبار تعلیم،گیمنگ،ویسٹ مینجمنٹ اور ہیلتھ کیئر سمیت وسیع سیکٹرز کی ایک رینج اور اس سے بھی آگے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
جوری کے اراکین میں شامل تھے: مایا عنایت اسماعیل، چیئرپرسن HBL مائیکروفنانس بینک،؛ ناز خان، پرنسپل کنٹری آفیسر، آئی ایف سی؛ ڈین بیکسر، نائب صدر، کارپوریٹ کمیونیکیشنز اینڈ ایونٹس، سینٹرل یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ، ویزا؛ مبارز صدیقی، فاؤنڈنگ پارٹنر، کاربن لا؛ اور علی لادھوبھائی، کو-فاؤنڈر، ابھی مائیکروفنانس بینک۔
سینئر وائس پریذیڈنٹ اینڈ گروپ کنٹری مینجر، شمالی افریقہ، لیونٹ اور پاکستان، لیلیٰ سرہان نے کہا کہ" یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہم اس سال کے She's Next پروگرام کی جیتنے والی خواتین کے ساتھ خوشی منا رہے ہیں،یہ کاوش ایک ایسے مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے بہت اہم ہے جہاں ہر خاتون انٹر پرینیور اپنی پوری صلاحیت حاصل کر ے اور کامیابی کا ورثہ تعمیر کر سکے۔آج جو کچھ ہم نے دیکھا،وہ پاکستان میں ویمن انٹر پرینیورز کی زبردست خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔
" ہم نے اس سال بھرپور دلچسپی دیکھی اور She's Next کے لیے 3,500 درخواستیں آئیں۔ہم نے ممتاز پاکستانی ماہرین کی گرانقدر سرپرستی اور انتہائی اہم مارکیٹ ایکسپوژر کو شامل کرنے کے لیے اپنی آفرنگ کو فنڈنگ سے آگے بڑھایا۔اس پروگرام کی قدر و قیمت عیاں ہے۔ہم نے دیکھا کہ ہمارے گزشتہ She's Next پروگرام کی ویمن انٹرپرینیورز نے اپنے وینچرز کو بڑے،زیادہ منافع بخش اور کاروباری لحاظ سے موثر بزنسز میں تبدیل کیا۔ہم نے یہ بھی دیکھا کہ اصل زندگی ہماری تحقیق کی عکاسی کرتی ہے۔
ویزا اورHBL ویمن ایس ایم بی ڈیجیٹائزیشن انڈیکس نے ظاہر کیا کہ خواتین کی زیر ملکیت%87 بزنسز نے اپنے آپریشنز میں ڈیجیٹائزیشن کی بلند سطحوں سے آگاہ کیا جو زبردست تعداد ہے،اور ہم نے دیکھا کہ ڈیجیٹائزیشن ایک ایسا اہم ٹول ہے جس سے خواتین اپنے بزنس کو تعمیر کرنے اور چلانے میں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ہم وسائل،علم اورایسے محفوظ ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشنز کے ساتھ اس رجحان کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہیں جو ان کے بزنسز کا حجم بڑھانے،نئی مارکیٹوں تک رسائی اور جو بڑی حد تک پاکستان کی ڈیجیٹل معاشی تبدیلی میں معاون ہوں "۔
HBL کے ہیڈ پراڈکٹس اینڈ پیمنٹس،عامر کریشی نے کہا کہ" HBL شفافیت،امنگ اور کاروباری سفر میں دکھائی جانے والی مستقل مزاجی پراس سال کے She's Next پروگرام کی کامیاب خواتین کو مبارک باد دیتا ہے۔یہ بینک ویزا کے تعاون سے ایسی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا جو پاکستان کی معیشت میں خواتین کی شرکت کو وسیع کریں اور پائیدار ترقی کی اہم متحرک قوت کو مضبوط بنائیں۔اس سال کے پروگرام میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں وسیع تر شرکت اور شمولیت دیکھی گئی، جس سے پورے ملک میں ویمن انٹر پرینیورز کے آگے بڑھنے کی رفتار کی عکاسی ہوتی ہے ۔ بزنس اسکیل کے طور پر افزائش کی پائیداری کا انتظام چلانے کے لیے درست فنانشل ٹولز تک رسائی، پیمنٹ سلوشنز اور مشاورتی اعانت ناگزیر ہوجاتی ہے۔HBL She's Next, کے ذریعے و یمن انٹر پرینیورز کو ایسے عملی اور مارکیٹ ریڈی سلوشنز کے ساتھ قابل بنانے پراپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،جو انھیں ترقی کرنے اور اعتماد کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مدد دے"۔
She's Next ویمن ایس ایم بی ڈیجیٹائزیشن انڈیکس نے بزنس کی مالک ایسی پاکستانی خواتین کاسروے کیا جن کے پاس سینئر لیڈر شپ کے کردار کا بڑا حصہ ہے،تاکہ ان کے مقاصد اور مشکلات کو سمجھا جائے۔اس کے پانچ اشاریے تھے: آن لائن موجودگی، ڈیجیٹل ادائیگیوں کی قبولیت،پیمنٹ سیکیورٹی کی آگاہی، کسٹمرengagement اور کسٹمرretention۔ان کی اپنی ذا تی رکاوٹوں اور ترقی کی خواہشات کے باوجود کاروبار کی مالک خواتین مالی آزادی سے سرشار ہیں اور کام کا ایسا معاون ماحول پیدارنے کی گہری خواہش رکھتی ہیں جو معاشروں کو ترقی دے۔وہ رکاوٹوں کو دور کرنے اور اپنے کاروبار کو آگے بڑھانے کے لیے پیمنٹ ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کو مربوط کر رہی ہیں۔
اس انڈیکس سے ظاہر ہوا کہ خواتین مصنوعی ذہانت کو اختیار کرنے اورAI ٹولز کی ایک متنوع رینج کو مربوط کرنے میں سب سے آگے ہیں۔خواتین کی زیر قیادت بزنسز کا ایک بڑا حصہ یعنی%49 چیٹ جی پی ٹی جیسے نیچرل لینگوئج پروسینگ(NLP) ٹولز استعمال کرتے ہیں۔%43 ڈیٹا اینلیٹکس اور پیٹرنrecognition استعمال کرتے ہیں اور%43 چیٹ بوٹس یا ورچوئل اسسٹنٹس سے کام لیتے ہیں۔وہ مشاورت کے لیے کاروباری سرپرستوں یا کوچز(%40) پر انحصار کرتے ہیں،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رہنمائی اور ترقی کی مضبوط قدر کی جاتی ہے۔کاروبار شروع کرنے کے لیے ان کے مقاصد میں مالی طور پر آزاد ہونا(%39) اور کام کی ایک ایسی جگہ تخلیق کرنا جو خواتین کے لیے موافق ہو(%24)،شامل ہیں،جس سے مثبت اور با اختیار ماحول کو مستحکم کرنے کے لیے ان کا عزم اجاگر ہوتا ہے۔